ٹرمپ کو پوجنے والے ہندو کی موت واقع – Urdu News – Today News




تلنگانہ کے ایک گاؤں کے رہائشی بُسا کرشنا کو جب اپنے ‘خدا’ کئ کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملکی تو انہوں نے کھانا پینا ترک کردیا جس کے کچھ ہی روز بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بُسا کرشنا نے رواں سال فروری کے مہینے میں اپنے گھر کے صحن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بُت تعمیر کیا تھا جس کی وہ ہر صبح اُٹھ کر پوجا کرتے تھے۔

جب انہیں ٹرمپ یعنی اپنے ‘خدا’ کے کوروناوائرس میں مبتلا ہوجانے کی خبر ملی تو نہایت رنجیدہ ہوئے جس کی بنا پر انہوں نے کھانا پینا ترک کردیا اور باالآخر ان کی موت واقع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں