تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف ایمرجنسی نافذ – Urdu News – Today News




تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کے تحت ملک میں 4 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ نئے حکم نامے کے تحت بینکاک میں 20 سے زائد مظاہرین گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

مظاہرین تھائی وزیراعظم کے استعفے اور شاہی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بینکاک میں مظاہرے کی کال طالب علم رہنماوں کی جانب سے دی گئی تھی۔

مظاہرین گزشتہ رات سے تھائی وزیر اعظم کے دفتر کے باہرمظاہرہ کررہے تھے جس کے بعد حکام نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں