Donald Trump and Joe Biden attack each other




واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن ایک بدعنوان سیاست دان ہیں اور انہیں تو صدارتی انتخابات لڑنا ہی نہیں چاہیے تھا جبکہ  ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہناتھا کہ ان کی حکومت حقیقی امریکی انداز کی ہو گی اور مسلمان ہر سطح پر خدمات انجام دیتے نظر آئیں گے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دونوں حریف ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں جبکہ میڈیا لنک پر  جوبائیڈن  کا کہناتھا کہ مسلم ممالک پر لگی سفری پابندیاں بھی ہٹا دیں گے اور صدر ٹرمپ کے غیر آئینی اقدامات کو ایک دن میں ختم کر دیں گے۔

دوسری جانب ریاست لووا میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جو بائیڈن جیتے تو وہ امریکا کو سوشلسٹ ملک بنا دیں گے اور یہ الیکشن سوشلسٹ خواب اور امریکی خواب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں