کربلا میں بدامنی پھیلانے والے عناصر گرفتار – Urdu News – Today News




رواں مہینے میں ہوئے کربلا میں بدامنی کے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صوبہ کربلا کی آپریشن کمانڈ کے بیان کے مطابق کربلائے معلٰی میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر بدامنی پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آپریشن کمانڈ کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ افراد نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سہولت کار کے ذریعے امریکی سفارت خانے سے رقوم فراہم کی گئیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی نیوز ایجنسی اے پی کے رپورٹر جو حادثے کے وقت موجود تھے، کے مطابق مظاہرے کی شروعات کربلا میں واقع دو مقاماتِ مقدسہ کے درمیان ہوئی جس میں مظاہرین نے حکومت مخالف بینر اٹھائے ہوئے تھے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں