مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کے مظالم جاری، مزید 1 کشمیری شہید




سرینگر: جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 1 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا.

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ کارروائی کے دوران انڈین فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے لارنو میں جعلی آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا.

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نوجوان کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس سمیت تمام مواصلاتی سسٹم معطل ہے.

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 13 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں.

The post مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کے مظالم جاری، مزید 1 کشمیری شہید appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

اپنا تبصرہ بھیجیں