یو اے ای کی پہلی کمرشل پرواز کی اسرائیل آمد – Urdu News – Today News




تل ابیب: متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتحاد ایئرویز کی پرواز نمبردبئی سے 8 رکنی سیاحتی وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایئرپورٹ بین گوریون پہنچی جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

دریں اثناء اتحاد ایئر ویز کا بوئنگ طیارہ ’787 ڈریم لائنر‘ آج ہی اسرائیلی وفد اور سیاحوں کو لے کر ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچا،یہ وفد ملکی دورے کے بعد 21 نومبر کو اسرائیل کے لیے دوبارہ روانہ ہو جائے گا۔

اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ جلد دونوں ممالک کے درمیان عام شہریوں کے لیے بھی پروازوں کو آغاز کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کا امکان ہے۔ جس کے لیے عبرانی زبان میں ایک ویب سائٹ بھی لائی جائے گی۔

قبل ازیں 23 ستمبر کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات پہنچی تھی جس میں اہم اسرائیلی حکام موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں