امریکا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار




واشنگٹن : امریکا میں تربتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا تاہم طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا، طیارہ پاور سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پویالپ میں واقع ایک چرچ کی پارکنگ ایریا میں جاگرا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے تربیتی طیارے میں سوار انسٹرکٹر اور دونوں طلبہ محفوظ رہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو چرچ کی پارکنگ سے ہٹا دیا اور طیارے میں سوار تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ایک ہفتے میں گرنے والا یہ دوسرا طیارہ ہے۔

اس سے قبل امریکی ریاست لوئزیانا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں