دنیا کی طویل ترین پرواز، دورانیہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے




سنگاپور سے لگ بھگ 19 گھنٹے کی دنیا کی طویل ترین پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے، طیارہ تقریباً اُنیس گھنٹے تک نان اسٹاپ پرواز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق طویل ترین پرواز کے لیے طیارہ سنگاپورایئرپورٹ سے اڑان بھرے گا جس کی منزل امریکی ریاست نیوریاک ہوگی، اس پرواز کا دورانیہ 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگا جسے دنیا کا طویل ترین سفر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے چیانگ ایئرپورٹ سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے اس روٹ میں یہ پرواز 8287 ناٹیکل میل کا سفر طے کرے گی، یہ پرواز آئندہ ماہ 9 نومبر سے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

اس مشن کے لیے ایئربس کے اے 350-900 ایکس ڈبلیو بی طیاروں کو استعمال کیا جائے گا جن میں 42 بزنس کلاس ، 24 پریمئیم اور 187 اکانومی نشستیں ہوں گی، ایک ہفتے میں 3 پروازوں کا سلسلہ رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز سنگاپور ایئرلائنز کے پاس ہی ہے، جو امریکی ریاست نیوجرسی تک جاتی ہے جس کا فاصلہ 8285 ناٹیکل میل بنتا ہے۔

قطرائیرویز دوحہ سے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کے درمیان 9 ہزار میل کی نان اسٹاپ پرواز چلارہی ہے جس کے باعث اسے بھی طویل پرواز اڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ایئرلائن نے گزشتہ سال 11 ہزار میل کا تجرباتی سفر کیا تھا مگر اس میں کوئی بھی مسافر موجود نہیں تھا تو اسے کمرشل پرواز کا درجہ نہیں مل سکا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں