سعد الحریری دوبارہ لبنان کے وزیراعظم نامزد –




بیروت: لبنان میں ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمان کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کا اعلان کیا، مگر سعد الحریری کو وزارتِ عظمیٰ کی نامزدگی کی پارلیمان سے منظوری کے وقت ماضی کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے ہیں۔

لبنانی فورسز نے صدارتی محل میں نئے وزیراعظم کی نامزد گی کے لیے مشاورت کے بعد ایک مختصر بیان  میں  واضح کیا  ہے کہ اسنے ستمبر 2019 میں قومی مکالمے کے موقع پر مکمل طور پر آزاد حکومت کی تشکیل پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  سعد الحریری کا معاملہ: سعودیہ کے جرمنی سے تعلقات کشیدہ

گذ شتہ سال لبنان میں معاشی بد حالی کے خلاف مظاہروں کے دباؤ میں آکر اس وقت سعد حریری نے وزارت عظمی کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ سعد حریری نے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا قلمدان اگست 2016 میں سنبھالا تھا، قبل ازیں وہ 2009ء سے 2011ء تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے ہیں،اس کے علاوہ سعد حریری کے والد رفیق حریری بھی دو مرتبہ لبنان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں