امریکہ کیا کہتا ہے وقعت نہیں،ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، ترک صدر – Urdu News – Today News




انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردگان نے  کہا ہے کہ روس سے خریدے ایس چار سو دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے اور مزید کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کا اس بارے میں اعتراض  بے وقعت ہے، ہم اپنے فیصلے خود کرنےکے مجاز ہیں، یہ ہمارا فیصلہ ہے اور اس کے بارے میں ہم ہی پورا اختیار رکھتے ہیں۔

آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا کہ آرمینیا اپنے وعدوں کا پاس رکھے ، یہاں سیاسی حل کی کوششوں میں روس کا جتنا حق ہے اتنا ہی ترکی بھی اپنا حق سمجھتا ہے، اس معاملے میں روس کا موقف کافی مثبت ہے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ شام، آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملے میں مسلسل رابطے میں ہیں امید ہے کہ اس مسئلے کے حل میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں