سالگرہ میں کہرام مچ گیا، ذرا سے غلطی پر قیامت ٹوٹ پڑی




برتھ ڈے پارٹی میں کہرام مچ گیا، سالگرہ منانے والا کمسن بچہ حادثاتی طور پر اپنی ہی گن سے ہلاک ہو گیا۔

سالگرہ کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی، ایک پل میں ہی خوشیوں بھرا گھر ماتم کدا بن گیا۔ جنم دن موت کا پیغام بن گیا۔

والدین کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب کمسن بچہ جان سے چلا گیا، سالگرہ کا کیک کاٹنے کا منتظر 3 سالہ بچہ اپنے ہی ہاتھوں سے گولی کا نشانہ بن گیا۔

افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں اتفاقیہ گولی چلنے سے سالگرہ منانے والا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچے سے حادثاتی طوت پر گولی چل گئی جو سینے سے آر پار ہوگئی، بچہ خون میں لت پت ہو کر زمین پر گرِ گیا۔

بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارٹی میں شریک افراد میں سے کسی کی پستول گرِ گئی تھی جو بچے نے اٹھا کر جیب میں ڈال لی اور اس سے گولی چل گئی۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں