کابل : پولیس اسپیشل یونٹ کی عمارت پر حملہ،7دہشت گرد ہلاک – Urdu News – Today News




کابل :افغان صوبے خوست میں پولیس اسپیشل یونٹ کی عمارت پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے  ، جبکہ 30سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین حملہ آوروں نے عمارت کے باہر خود کش کار دھماکہ کیا اور4حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش  کی ،حملہ ہوتے ہی افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے 9گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

9گھنٹے  کےطویل مقابلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ 9شہری بھی زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 7حملہ آور مارے گئے، کسی گروپ نے  ذمہ داری قبول نہیں کی،سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں