مودی حکومت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہوگئی‘ راحیل شریف – Urdu News – Today News




ریاض(آن لائن)عالمی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے،پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کی تعریف کرتے ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند کے بعد سے ہی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہول ناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، تحریک آزادی کشمیر کی عظیم جدوجہد میں ہزاروں افراد نے شہادت کو قبول کیا،نریندر مودی کی فاشسٹ اور جابرانہ حکومت غیر انسانی سلوک کے باوجود کشمیریوں کا عزم توڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کو تسلیم اور تعریف کرتے ہیں،اگست 2019ء سے بھارتی مظالم وحشیانہ حد تک بڑھ گئے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق معصوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دینا ہو گا ، کشمیر کاز کیلیے حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کو روکنے کیلیے فوری اقدامات کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں