کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افسوس ناک خبر




کویت سٹی: کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیرملکی اپنے وطن واپسی سے قبل انتقال کرگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے والے شہری کا تعلق بنگلادیش سے تھا جو پرواز سے قبل جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑنے سے 30 منٹ قبل شہری ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

شہری کویت سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جارہا تھا لیکن منزل کے لیے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی موت نے آلپکا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مذکورہ شخص کا سامان طیارے سے اتروا دیا۔

جبکہ لاش کو محکمہ فرانزک میڈیسن بھجوا دیا گیا ہے جہاں دیگر طبی معاملات نمٹائے جارہے ہیں۔

ممکنہ طور پر مذکورہ شہری کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے لاش بنگلادیش بھجوا دی جائے گی، لیکن اس سے قبل دیگر قانونی مراحل بھی عبور کیے جارہے ہیں۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں