Read 300 books throughout the year




کتابوں کے شوقین افراد اپنی پسند کی کسی کتاب کو نصف یا ایک دن یا زیادہ سے زیادہ 2دن میں مکمل کر لیتے ہوں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کا 11 سالہ بچہ ایسا ہے جو بعض کتابوں کو محض 4 گھنٹوں میں پڑھ کر مکمل کرلیتا ہے اور وہ ایک ہی دن میں 2 یا کبھی کبھار تین کتابیں پڑھ کر مکمل کر لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دبئی کا 11 سالہ طالب علم سلطان علی مزروئی یومیہ کم از کم ایک اور سال بھر میں 300 کتابیں پڑھنے والا ہونہار کم عمر بچہ بن گیا ہے جبکہ سلطان علی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کتابیں پڑھنے کے مقابلے عرب ریڈنگ چیلنج میں شرکت کرکے مقامی مقابلہ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میگزین کے مطابق سلطان علی مزروئی کی عمر محض 11 سال ہے اور وہ ابھی مڈل اسکول کے طالب علم ہیں مگر گھر میں انتہائی بڑی لائبریری کی سہولت موجود ہونے اور والدین کی جانب سے مطالعے کی حوصلہ افزائی کرنے کے باعث وہ حیران کن رفتار کے ساتھ کتابیں پڑھ کر پوری کرتے ہیں جبکہ  گزشتہ ایک سال میں سیاست، فلسفے، تاریخ، طب، ٹیکنالوجی اور مذہب سمیت دیگر مشکل موضوعات پر 300 کتابیں مکمل پڑھ چکے ہیں۔

سلطان علی نے سال کے 365 دنوں میں 300 کتابیں پڑھ کر پوری کیں ہیں وہیں مزروئی نے کچھ کتابوں میں مشکل جملے آنے پر موبائل اور کمپیوٹر کی مدد سے  اور اس کو استعمال کرکے ان کی تشریح بھی سمجھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطان علی مزروئی گھر کے واحد فرد نہیں ہیں جو زیادہ تر وقت مطالعے میں صرف کرتے ہیں جبکہ ان کی دو جڑواں بہنیں اور والدین بھی زیادہ تر وقت کتابیں پڑھنے میں ہی گزارتے ہیں اور   11سالہ سلطان کے مطابق وہ یومیہ 8 سے 12 گھنٹے تک مطالعہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی وہ دوسری سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

دوسری جانب سلطان علی مزروئی کے والدین نے گھر میں بہت بڑی لائبریری بنا رکھی ہے جس میں ہر طرح کے موضوعات پر بہت ساری کتابیں موجود ہیں جبکہ ان کا خاندان بعض اوقات ایک جیسی ہی کتابیں پڑھ کر آپس میں اس پر گفتگو بھی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں