قطر اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’نصر 2020ء‘‘ ختم – Urdu News – Today News




دوحہ: قطر اور ترکی کی مسلح افواج ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مشقیں کررہی ہیں

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطری مسلح افواج کی ترک فوج کے ساتھ ’’نصر 2020ء‘‘ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق قطری وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کی تکمیل کے موقع پر ہونے والی تقریب میں قطری مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل غانم بن شاہین الغانم، ترک سفیر مہمت مصطفی گوکسو اور دیگر اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔ مشقوں کے روح رواں جنرل حمد بن احمد النعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مشقیں قطری فوج کے تمام شعبوں اور ترک مسلح افواج کے ایک گروپ کی شرکت سے منعقد کی گئی تھیں۔ انہوں نے بنتایا کہ عسکری قوت کا مظاہرہ 30 جون کو شروع کیا گیا تھا، جس میں مختلف مراحل شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں