امریکی انتخابی نتائج ایرانی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوں گے: خامنہ ای – Urdu News – Today News




تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابی نتائج کا ایرانی پالیسی پر اثر ہوگا۔

امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا انتخابات کو جیتے گا۔ انتخابی نتائج سے ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ خامنہ ای نے 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر کیا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی امریکی دباؤ اور مطالبات کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے۔ دشمنوں سے دفاع کے لیے میزائل صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں