امریکی انتخابات کا پہلا نتیجہ موصول، جوبائیڈن کی جیت – Urdu News – Today News




نیو ہیمپشائر: امریکی انتخابات کا پہلا نتیجہ موصول، ریاست نیو ہیمشائر کے چھوٹے سے  گاؤں ڈیکسلی نوچ میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے بارڈر کے ساتھ منسلک ریاست نیو ہیمشائر کے 12 افراد پر مشتمل گاؤں ڈیکسلی نوچ میں پولنگ مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جو بائیڈن نے علاقے سے 5 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بھی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں