Complete lockdown came into effect after approval




لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں ایک ماہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے اور  لاک ڈاؤن قوانین کا اطلاق آج رات 12 بجے (برطانیہ ٹائم) سے ہوگا۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور پارلیمنٹ میں 516 ممبران نے لاک ڈاؤن کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 38 ممبران پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کے خلاف ووٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک دن میں عالمگیر وبا کورونا کے 25 ہزار افراد میں مثبت تشخیص ہوئی ہے اور 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 495 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ یکم نومبر کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 1 ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر  رات 12 بجے سے ہوجائے گا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہےاور بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی اور کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

واضح  رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک بن گیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے  برطانیہ میں لاک ڈاؤن قوانین کا اطلاق آج رات 12(انٹرنیشنل تائمز)  بجے سے ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں