امریکا میں فائرنگ‘ حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک – Urdu News – Today News




امریکا میں فائرنگ‘ حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاککارسن سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں ایک جانب صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تو دوسری طرف ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیاں سینیٹ و ایوان زیریں کی نشستوں کے لیے بھی اپنی برتری ثابت کرنے میں کوشاں ہیں۔ اسی دوران لاس ویگاس کے قریب واقع شہر ہینڈرسن میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو وہاں پہلے سے گولیاں لگنے سے 2 زخمی افراد اور ایک مسلح شخص موجود تھے، جس پر فائرنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران پولیس نے مسلح شخص سے ہتھیار ڈالنے کے لیے بات کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے خود کو حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ اسی اثنا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے اختتام تک 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں مشتبہ مسلح شخص بھی شامل ہے، جو پولیس فائرنگ کا نشانہ بنا۔ علاوہ ازیں واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔کارسن سٹی: امریکی ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑیوں نے علاقے کو گھیر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں