اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، فلسطینیوں کا گاؤں مسمارکر دیا – Urdu News – Today News




غزہ:ناپاک  اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع وادیِ میں گاؤں کو مسمار کرکے 80سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گاؤں کے مکینوں کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مزید مظالم ڈھاتے ہوئے مکانات ،خیمے اور شیڈز مسمار کردیے، ظالم اسرائیلی فوجیوں نے بجلی پیدا کرنے والے سول سسٹم بھی اکھاڑ دیے ۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے دریائے اردن کے قریب  اسرائلی فوجیوں کی جانب سے گاؤں مسمارکرنے  پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل مسلمانوں کے خلاف  جارحانہ کارروائیوں سے باز رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں