امریکہ میں جو بھی جیتے، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا،صدر حسن روحانی – Urdu News – Today News




تہران : ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہےکہ امریکہ میں جو بھی جیتے،ہماری پالیسی نہیں بدلے گی،  ایران کبھی بھی امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

امریکی صدارتی انتخاب  پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ کون جیتتا ہے،ایران کے لیے اگلی امریکی انتظامیہ کی پالیسیاں اہمیت رکھتی ہیں۔

حسن روحانی کا کہناتھا کہ ہم امریکا سے پابندیاں نہیں احترام چاہتے ہیں،امریکی صدر نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی ایران پر پابندیاں لگائیں، لیکن اب کوئی بھی جیتے بالآخر ایرانی عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں