کوسووو: جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے صدر مستعفی – Urdu News – Today News




پرسٹینا: صدر ہاشم تھاچی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں مستعفی ہونے کا اعلان کررہے ہیں

پرسٹینا (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہاشم تھاچی 1990 ء کی دہائی میں سربیا کے خلاف لڑی جانے والی آزادی کی جنگ میں ایک عسکری رہنما تھے۔ انہوں نے دارالحکومت پرسٹینا میں جمعرات کے روز ایک کانفرنس کی،جس میں عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد کوسووو کی سالمیت اور وقار کو محفوظ رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں