حالات حاضرہ

امریکا: ایٹا طوفان کی شدت میں اضافہ‘ ہلاکتیں 5ہوگئیں – Urdu News – Today News

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ہنڈوراس میں تباہی مچانے والا سمندر ی طوفان ایٹا اب دیگر ریاستوں کی جانب بڑھنے لگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایٹا کی شدت میں اب اضافہ ہوگیا ہے اور وہ چوتھے درجے میں داخل ہوگیا ہے۔ ہنڈوراس میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈن کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 5 ہوگئی اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان تیزی سے فلوریڈا اور کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ادھر نکاراگوئے میں طوفان سے درخت اور کھمبے گرنے سڑکیں بند ہوگئیں۔

Add Comment

Click here to post a comment