وائٹ ہاؤس میں ایک اور اعلیٰ عہدے دار کورونا کا شکار – Urdu News – Today News




واشنگٹن: امریکی وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

امریکی میڈیا میں تصدیق کی گئی ہے کہ چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا مارک میڈوز کا شکار کیسے ہوئے اور کون سی کورونا علامات ان میں ظاہر ہوئیں۔ مارک میڈوز آخر مرتبہ صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران بھی موجود تھے۔

مارک میڈوز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کورونا وائرس وبا پر کنٹرول نہیں کرسکے گا۔ مارک میڈوز اکثر فیس ماسک کے بغیر نظر آتے تھے۔

61 سالہ مارک میڈوز رواں سال مارچ میں چیف آف اسٹاف بنے تھے۔ ٹرمپ کے قریبی لوگوں میں اب تک 35 کورونا سے متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں