Sudan’s Quran Reciter Shaykh Nurayn Muhammad Siddique Dies In Car Accident




عالم اسلام کے معروف قاری شیخ نُورین محمد صدیق شمالی سوڈان کے شہر وادی حلفہ میں ایک گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  قاری شیخ نُورین محمد صدیق اپنی حسن قراَت کی وجہ سے دنیا میں مشہور تھے، قاری  شیخ  نُورَین  ایک دعوتی سفر سے واپس آرہے تھےکہ کارحادثے کا شکار ہوگئے ،فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

کار حادثے میں قاری  شیخ  نُورَین کے ہمراہ حفاظ بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک حافظ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں