بی جے پی کی چھٹی کا امکان –




نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں ہونے والے الیکشن کے ایگزٹ پول نے نتیش کی قیادت والے این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے جبکہ تیجسوی کو نیا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار اسمبلی انتخاب کے تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی مختلف ٹی وی چینلز اور سروے کرنے والے اداروں نے اپنا اپنا ایگزٹ پول پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، 243 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں اکثریت کے لیے 122 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر سبھی ایگزٹ پول پر سرسری نظر ڈالی جائے تو اہم بات سامنے آتی ہے کہ بیشتر نے نتیش کی قیادت والے این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل اور مہاگٹھ بندھن کے لیڈر تیجسوی یادو پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

#Nov10WithTimesNow | TIMES NOW – C-Voter EXIT POLL DATA IS OUT FOR BIHAR ASSEMBLY ELECTIONS.

NDA: 116UPA: 120LJP: 01Others: 06 pic.twitter.com/6v8fsfjVw0

— TIMES NOW (@TimesNow) November 7, 2020

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاگٹھ بندھن نے این ڈی اے پر معمولی سبقت حاصل کر رکھی ہے، یہ سروے آج شام پانچ بجے تک کا ہے جس میں این ڈی اے 104 سے 128 سیٹیں حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے جب کہ مہاگٹھ بندھن 108 سے 131 سیٹیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں، اگر ایگزٹ پول میں پارٹی کو حاصل سیٹوں کی بات کریں تو آر جے ڈی کو 81 سے 89 سیٹیں، بی جے پی کو 66 سے 74 سیٹیں، جنتا دل یو کو 38 سے 46 سیٹیں اور کانگریس کو 21 سے 29 سیٹیں حاصل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایل جے پی کو 1 سے 3 سیٹیں اور دیگر کو 4 سے 8 سیٹیں مل رہی ہیں۔

Bihar: Loktantrik Janata Dal (LJD) chief Sharad Yadav’s daughter Subhashini Raj Rao casts her vote at a polling booth in Madhepura in the third & final phase of #BiharElection2020.

She is the Congress candidate from Bihariganj. pic.twitter.com/eTKt4NcIen

— ANI (@ANI) November 7, 2020

ایک اور ایگزٹ پول میں بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت بہ آسانی بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے، مہاگٹھ بندھن کو 139 سے 161 سیٹیں ملنے کا رجحان ظاہر کیا ہے، جب کہ این ڈی اے 69 سے 91 سیٹیوں تک محدود ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایل جے پی کو محض 3 سے 5 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ مہاگٹھ بندھن کو 44 فیصد ووٹ شیئر اور این ڈی اے کو 39 فیصد ووٹ شیئر ملنے کا رجحان ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس بہار میں ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے تیجسوی یادو کی سربراہی میں اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں