ATM robber gang arrested, Saudi police:




ریاض: سعودی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم صارفین کو جعل سازی کے ذریعے لوٹنے والےگروہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس حکام کے مطابق  ملزمان لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق  سعودی پولیس نے لوٹنے والےگروہ کو گرفتار کرلیا ہے اور  پولیس نے یہ اہم کارروائی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کی ہے  جبکہ ملزمان اے ٹی ایم مشین میں عارضی خرابی پیدا کرتے تھے اور بعد میں خاص تکنیک کے ذریعے پیسے نکال لیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں پولیس ٹیم نےمختلف بینکوں کی اے ٹی ایم میں عارضی خرابی پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والے 3 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار ملزمان کی عمریں 30 برس کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پہلے اے ٹی ایم مشین میں عارضی خرابی پیدا کرتے اور جب صارف مشین استعمال کرتا تو اسے پیسے وصول نہیں ہوتے جس پر شہری یہ سمجھ کر آگے دوسرے اے ٹی ایم چلا جاتا کہ یہ مشین خراب ہے اور  صارف جیسے ہی اے ٹی ایم سے نکلتا ہے ملزمان داخل ہوکر خصوصی تکنیک کے ذریعے پیسے نکال لیتے تھے۔

 واضح رہے ملزمان سے مزید تحقیقات کی جاری ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ انہوں نے اس قسم کی کتنی وارداتیں کیں تھیں۔

دوسری جانب  گرفتار ملزمان سے تحقیقات مکمل کرکے ان  کا چالان پراسیکیوٹر جنرل کے ادارے کو ارسال کیا جائے گا جہاں سے ان کے خلاف مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں