جوبائیڈن ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں کی اصلاح کریں‘ حماس – Urdu News – Today News




غزہ (صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کے حوالے سے کیے گئے غلط فیصلوں کی اصلاح کریں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہنما نے ایک بیان میں کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ظالمانہ فیصلوں کی اصلاح کرنا چاہیے‘ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی وہاں منتقلی کو روکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں