بیرونِ ملک سے آئے زائرین کی روضہ اطہر پر حاضری – Urdu News – Today News




مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی 8 ماہ بعد بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کھول دی گئی۔ پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے زائرین کے پہلے گروہ نے روضہ اطہر پر حاضری کی سعادت حاصل کی اس موقع پر اکثر افراد زار وقطار روتے رہے۔ ادھر مسجد نبوی کی انتظامیہ نے زائرین اور نمازیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے خصوصی انتظامات کیے۔ انتظامیہ نے فرش، دروازوں اور دیواروں کی جدید آلات کی مدد سے تطہیر کی۔ وہاں معمر افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔ انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسجد میں 9لاکھ 20 ہزار نمازیوں اور 4لاکھ 8 ہزار زائرین کی آمد اور روانگی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد تیسرے مرحلے میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں نے مسجد حرام میں نماز ادا کی۔ نمازیوں میں 4 لاکھ 8 ہزار معتمرین بھی شامل ہیں۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی۔ نمازیوں اور معتمرین کی آمد ورفت پر نظر رکھنے، طبی مسائل کے حل میں ان کی مدد کرنے اور مناسک عمرہ کی ادائی میں رہ نمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں تمام مقامات، صحن مطاف اور راہ داریویں پر معتمرین کو جانے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں