British lord accused of racism after referring to Kamala Harris as ‘the Indian’




برطانوی ایوان بالا ‘ہاؤس آف لارڈز’ کے 82 سالہ رکن جان کلکلونی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نومنتخب امریکی نائب صدر کیمالہ ہارس کا نام معلوم نہ ہونے پر ہندوستانی کہہ ڈالا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کلکونی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کیا ہوگا اگر جوبائیڈن آگے بڑھ جائیں اور اُن کے بعد ایک ہندوستانی صدر بنیں، لیکن پھر اُن کا نائب صدر کون ہوگا؟۔

اپنے بیان کو غلط رنگ دینے پر کلکونی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے امریکی نائب صدر کا نام نہیں پتہ تھا جس پر میں نے انہیں بظاہر خد و خال کی بنا پر ہندوستانی کہا۔

کلکونی کے اس وضاحتی ٹوئٹ نے صارفین میں اور غصے کی لہر دوڑا دی کہ برطانوی ایوانِ بالا کے رُکن کو امریکی نائب صدر کا نام تک نہیں معلوم!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں