ترکی ایک گہرے حصار سے نکل کرآزادی کی جنگ لڑ رہاہے، ترک صدر – Urdu News – Today News




انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی ایک گہرے اور مجرمانہ حصار سے باہر نکل آیا ہے، ایک صدی قبل شروع ہونے والی آزادی کی جنگ اب زیادہ مضبوطی کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جدیدترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 82 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا، جو کمال اتاترک کے لئے ایک عظیم تحفہ ہو گا۔ کمال اتاترک نے قابض طاقتوں سے ترک عوام کو آزادی دلائی۔

خیال رہے کہ کمال اتاترک 10 نومبر 1938 میں 57 سال کی عمر میں استنبول میں جگر کا مرض لاحق ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

ترک قوم کمال اتاترک کو ایک عظیم رہنما اور بابائے ترکی مانتی ہے۔ 10 نومبر کو صبح 9 بج کر 5 منٹ پر جب کمال اتاترک کا انتقال ہوا تھا پورے ملک میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں