امریکا میں کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوگئی – Urdu News – Today News




واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس کی صورتِ حال مزید خراب ہونے لگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔

پچھلے دو ہفتے کے دوران زیرِ علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 32 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف میکسیکو میں 5 ہزار 746 نئے کورونا کیسز کے بعد مجموعی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

امریکا میں پہلی بار ایک روز کے دوران اسپتال میں کورونا وائرس کے 60 ہزار سے زائد مریض داخل ہوگئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے پر اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں