بحرین کے وزیر اعظم انتقال کرگئے




بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ وفات پاگئے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ کا آج شام میں امریکہ کے میو کلینک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تدفین کی تقریب ان کے جسدِ خاکی کی وطن واپسی پر ہوگی اور آخری رسومات میں رشتہ داروں کی ایک مخصوص تعداد شرکت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں