جدہ ،غیر مسلموں کے قبرستان میں بم دھماکا ،4 زخمی – Urdu News – Today News




جدہ: غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے راستے بند کررکھے ہیں‘ اہل کار جائے وقوع سے شواہد جمع کررہے ہیں

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار میں منعقد کی گئی تقریب میں دھماکے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ غیر مسلموں کے لیے مختص قبرستان میں اور یونانی سفارت خانہ کا ملازم اور سعودی اہل کار زخمی ہوئے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیا ن میں بتایا گیا کہ تقریب کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا۔ تقریب فرانس، یونان، اٹلی، برطانیہ اور امریکا کے سفارت کار شریک تھے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے بعد قبرستان الخواجات کے گرد سیکورٹی سخت کردی گئی۔ سعودی عرب میں مقیم فرانسیسی صحافی کلیرنس روڈریکویز نے حملے کے بعد کی تصاویر شیئر کیں،جن میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو واضح کیا گیا ہے۔ ادھر یورپی ممالک کے سفارت خانوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ سعودی حکام کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف تحقیقات اور دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ یونانی سفارت کار کا کہنا تھا کہ حملے میں 4افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک یونانی ہے۔ واضح رہے کہ الخواجات قبرستان میں برطانوی اور پرتگالی فوجیوں سمیت مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی قبریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں