نیدرلینڈ میں سعودی سفارتخانے پر گولیوں کی بوچھاڑ




نیدرلینڈ میں نامعلوم مسلح شخص نے سعودی سفارتخانے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دی ہیگ شہر میں صبح سویرے پیش آیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی پولیس نے تفصیلات میں بتایا ہے کہ صبح چھ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ایک عمارت پر فائرنگ کی گئی ہے، گولیوں کا نشانہ بننے والی عمارت سعودی سفارتخانہ ہے جس پر 20 گولیاں کے نشانات ہیں۔

پولیس نے کھڑیوں اور دیواروں میں گولیوں کے سوراخ کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں تاہم حتمی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی گولیاں فائر ہوئیں۔

Around 6 AM we received a report that multiple shots were fired at the building of the Saudi Arabia embassy on the #Koninginnegracht in #TheHague. No one was injured. We are currently conducting research. Witnesses who have information are requested to call 0900-8844.

— Politie Eenheid Den Haag (@POL_DenHaag) November 12, 2020

پولیس نے گولیوں کے خول برآمد کر کے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں جب کہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے واقعے کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت تحقیقات کا انتظار کررہی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی اور کوئی عملے کا رکن فائرنگ کی زد میں نہیں آیا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں