More than 50 people beheaded by ISIS:




ماپوتو: مشرقی افریقہ کے شمالی  ملک موزمبیق میں داعش سے وابستہ دہشتگردوں نے 50 سے زائد لوگوں کے سر قلم کردیے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقہ کے شمال میں داعش کے جنگجوؤں نے 2 اضلاع مکومیا اور میودمبے کے دیہاتوں پر حملے کرکے عام لوگوں کا قتل عام کیا جبکہ بچوں اور خواتین کو اغوا کرلیا اور ان کے گھروں کو آگ لگادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  داعش کے جنگجو لوگوں کو پکڑ کر موتیدے گاؤں کے فٹبال سٹیڈیم میں لے گئے اور وہاں جا کر ان کے سر بے دردی سے قلم کردیے  کیونکہ انہوں نے داعش میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موزمبیق کا یہ صوبہ گیس کے قدرتی ذخائر کے حوالے سے مشہور ہے اور 2017ء سے اب تک داعش نے یہاں 2 ہزار سے زائد لوگوں کو قتل کیا ہے اور  داعش کے خوف سے تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ اس صوبے سے دوسری جگہوں پر ہجرت کرچکے ہیں۔

واضح رہے سر قلم کرنے کا واقعہ شمالی موزمبیق کے صوبے کابو دیلگادو میں پیش آیا ہے اور  ان لوگوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ ان لوگوں نے  داعش سے وابستہ دہشتگردوں میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں