فلپائن میں طوفان کے باعث بڑی تباہی‘ 6 افراد ہلاک – Urdu News – Today News




فلپائن: ویمکو نامی طوفان کے باعث وسیع علاقہ زیر آب آ گیا ہے‘ گردن تک ڈوبے لوگ محفوظ مقامات کی جانب جا رہے ہیں‘ چھت پر پناہ لینے والے شہری امداد کے منتظر ہیں‘ امدادی اہل کار متاثرہ علاقوں سے بچوں سمیت دیگر افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکال رہے ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے جنوبی حصے میں’ویمکو‘ نامی سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ ملک کے جنوبی حصے میں مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک اور 10لاپتا ہوگئے۔ اس دوران 2ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ساحلی محافظوں نے صوبہ کاوٹ میں122خاندانوں کو بچالیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران ربڑ کی کشتیاں استعمال کی گئیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان ویمکو2ماہ کے دوران فلپائن سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان ہے۔ بارش کے دوران کئی علاقوں میں تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں