چین نے بھی بالآخر نومنتخب امریکی صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے دی – Urdu News – Today News




بیجنگ: چین نےبھی بالآخرامریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جوبائیڈن اور  ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔

چین نےجو بائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکی عوام کی پسند کا احترام کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نےپریس بریفنگ میں کہا کہ چین امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ کے داخلی اور بین الاقوامی رد عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وانگ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے نتیجے کا تعین امریکہ کے  قوانین اور طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا میں جوبائیڈن کی کامیابی کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی گئی، تاہم اہم  ممالک روس، چین ، میکسیکو، برازیل  اور ترکی نے ڈیموکریٹک امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں