US vote recount completed, Georgia wins:




جارجیا: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی فاتح قرار دے دیےگئے جبکہ امریکی تاریخ میں 28 سال بعد جو بائیڈن پہلے ڈیموکریٹ امید وار ہوں گے جو جارجیا میں کامیابی حاصل کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بڑھ کر 306 ہوگئی ہے اور  ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے جہاں جوبائیڈن پھر جیت گئے ہیں جبکہ شمالی کیرولائنا سے صدر ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 232 ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی الیکشن پر ریاست مشی گن کی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کی اپیلیں مسترد کر دیں ہیں   اور صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ایریزونا میں دائر مقدمات واپس لے لیے ہےجبکہ ٹرمپ کے حامیوں اور ’بلیک لائیوز میٹر‘ نے کل واشنگٹن میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور ان احتجاج میں ہنگاموں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس کے پیش نظر واشنگٹن میں سخت سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے ریاست جارجیا کی صدارتی ووٹنگ میں صدر ٹرمپ اور ان کے حلیفوں نے دھاندلی کے متعدد دعوے کیے تھے جس کے بعد ریاست کی تمام کاؤنٹیز میں 50 لاکھ ووٹوں کو دوبارہ ہاتھوں سے گنتی کا عمل دہرایا گیا تھا جبکہ ان ریاست میں جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر محض 14 ہزار ووٹس کی برتری حاصل کی تھی۔

دوسری جانب ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ووٹوں کو باقاعدہ طور پر چوری کیا گیا ہے جبکہ امریکی الیکشن حکام نے اس الزام کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام ریاستوں کے پاس ہر ووٹ کا کاغذی ریکارڈ موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں