فلسطینی صدرمحمودعباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فلسطینیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ ثابت قدمی کا مظہر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا جس میں فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستانی مؤقف پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
محمود عباس نے کہا کہ پاکستان کی حمایت اور غیرمتزلزل مؤقف قابل تحسین ہے، دباؤکے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو سراہتے ہیں،پاکستانی صدر،وزیراعظم اورعوام کی ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔
Add Comment