’کالے جادو کا الزام‘ سسرالیوں نے داماد کو زندہ جلادیا




نئی دہلی : بھارت میں سسرالیوں نے کالا جادو کرنے کا الزام لگاکر داماد کو زندہ جلادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت و درندگی کی یہ مثال بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بلونت پور گاوں میں پیش آئی، جہاں سسرالی رشتہ داروں نے 35 سالہ سافٹ انجیئر کو پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

نوجوان اپنے برادر نسبتی جگن کی موت پر سسرال بلونت پور گیا تھا تاکہ تعزیت پیش کرسکے لیکن جگن کی بیوی، بھارتی وجے اور دیگر خاندان والوں نے 35 سالہ شخص پر کالا جادو کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جگن کی موت کا ذمہ دار قرار دیا اور پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

مکان میں جھگڑا اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع تھی جس پر پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم تب تک وہ جھلس چکا تھا۔

مقتول کی شناخت 35 سالہ پون کے نام سے ہوئی ہے جو بنگلورو میں بطور سافٹ ویئر انجیئر ملازمت کرتا تھا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں