نیا کہہ کر پرانا فرنیچر بیچنے والے معروف برانڈ پر 4 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد




ریاض : وزارت تجارت نے شہری کو استعمال شدہ فرنیچر فروخت کرنے پر معروف برانڈ پر 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوم باکس نامی کمپنی سے متاثرہ شہری نے گھریلو استعمال کےلیے نیا فرنیچر خریدا تھا لیکن کمپنی نے اسے استعمال شدہ فرنیچر تھما دیا۔

شہری نے گھر پہنچ کر فرنیچر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ شوروم سے نئے خریدے ہوئے فرنیچر کی جگہ کمپنی نے پرانا فرنیچر دے دیا، جس پر متاثرہ شخص کمپنی سے رابطہ کیا تاہم شنوائی نہ ہونے پر اس نے وزارت تجارت میں شکایت درج کرادی۔

وزارت تجارت نے شکایت موصول ہونے پر کمپنی کے خلاف عدالت میں دھوکہ دہی کا مقدمہ چلایا اور شہری کی بات سچ ثابت ہونے پر عدالت نے کمپنی پر 10 سال ریال جرمانہ عائد کردیا اور دھوکہ دہی اور جعلسازی کے جرم میں تین سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں