Home » 16 دسمبر،سقوط مشرقی پاکستان – زبیر منصوری
حالات حاضرہ

16 دسمبر،سقوط مشرقی پاکستان – زبیر منصوری

فوج ذمہ دار تھی ، سیاستدان ذمہ دار تھے ، دشمن ذمہ دار تھا . استاد کہتا ہے سارا معاشرہ اپنے اپنے حصہ کا ذمہ دار تھا
وہ بھی جس نے کہا ادھر ہم ادھر تم ۔۔ایک وزیراعظم ادھر سے ایک ادھر سے۔۔جو سیکنڈ کیپیٹل ڈھاکہ گیا اس کی ٹانگیں توڑ دیں گے ۔۔جس نے لاڑکانہ پلان بنایا.

وہ بھی ذمہ دار تھے جنہوں نے جنرل یحی جیسے نالائق کو ملک سونپا اور اس کے پیچھے کھڑے ہو گئے جنہوں نے ڈنڈے کو ہی ہر مسئلے کا حل سمجھا جو وفاداروں کو تنہا چھوڑ جانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں . وہ دشمن بھی ذمہ دار تھا جس نے پاکستان کو کبھی قبول نہیں کیا جو کلکتہ سے بدبودار لٹریچر کی بارش کرتا رہا جس نے گوریلے تیار کئے ن. وہ سیاستدان بھی ذمہ دار تھے جو اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں لگے رہے اور مرشد پکار پکار کر کہتا رہا لوگو اگر اس وقت جیتنے والے کے حوالے نہ کرو گے تو سالمیت خطرے میں ڈال دو گے۔ مگر بھلا اب ان ساری باتوں کا کیا فائدہ؟ ہاں فائدہ ہے اپنی اگلی نسل کو یہ بتانے کا کہ

پاکستان ٹوٹا نہیں توڑا گیا

مشرقی پاکستان آزاد نہیں الگ ہوا وہ تو خود ووٹ دے کر اس نظریاتی مملکت کا حصہ بنے تھے . وہ اب بھی ہمارے بھائی ہیں نبی مہربان کی امت کا حصہ ہیں اور دیکھو یہودیوں سے سیکھو۔۔ انہوں نے دو ہزار سال تک دنیا بھر کے جبر سہے مگر گھروں کے تاریک کمروں میں اپنی نئی نسلوں کو سینہ بسینہ سکھاتے رہے کہ بچو! فلسطین ہمارا ہے ہمیں وہ لینا ہے انہیں اپنے آبا کی کہانیاں سناتے رہے اپنے خواب کو زندہ رکھا اور بلآخر وطن لینے میں کامیاب ہوئے۔ اپنے بچوں کو لے کر بیٹھو انہیں امید امت سے محبت دو خواب دو انہیں پورا کر دکھانے کا حوصلہ دو اپنے ملک سے محبت ان کے دلوں میں بسا دو۔۔

(استاد شاہد ہاشمی کے لیکچر سے استفادہ)

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。