Home » بھارت کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا ملک
حالات حاضرہ

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا ملک





نئی دلی: بھارت امریکا اور برازیل کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا۔

بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 45 ہزار 384 نئے کیسز سامنے آگئے جب کہ ایک ہی دن میں 794 اموات ہوئیں۔

بھارتی حکومت نے بڑھاتے ہوئے کیسز کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیسز بڑھنے کی وجہ شہریوں کا بڑے اجتماعات میں شریک ہونا اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا ہے۔

بھارت میں یومیہ 40 لاکھ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔بھارت میں اب تک ایک سو ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔