Home » انڈونیشیا میں‌ شدید زلزلہ، 1300 سے زائد عمارتیں‌ زمیں‌ بوس، ہلاکتوں‌ کی تصدیق –
حالات حاضرہ

انڈونیشیا میں‌ شدید زلزلہ، 1300 سے زائد عمارتیں‌ زمیں‌ بوس، ہلاکتوں‌ کی تصدیق –

جکارتہ: انڈویشیا کے جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں  بڑے پیمانے پر عمارتیں زمیں بوس ہوئیں جبکہ ملبے تلے دب کر اب تک 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں دو روز قبل شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق 1300 سے زائد عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

انڈونیشیا میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان بالی کے سیاحتی علاقے میں ہوا، جہاں ایک ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ  صحت  نے اب تک 8 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق سیکڑوں شہری لاپتہ ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متعدد شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کے بچنے کی امید بہت کم ہے کیونکہ بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہونے کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں بہت زیادہ دشواریوں کا سامنا ہے۔

ریسکیو ادارے کے مطابق سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے ہوسکتا ہے۔ حکومت نے مذکورہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آرمی کو بھی ریسکیو کاموں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جاوا کا مشرقی ساحل  اور گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ مقامی ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملنگ شہر سے 67 کلومیٹر دور تھا، اسی وجہ سے بالی میں بہت زیادہ تباہی ہوئی۔

Comments

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。