Home » یونان میں معروف صحافی قتل‘ تنظیموں کا سخت ردعمل
حالات حاضرہ

یونان میں معروف صحافی قتل‘ تنظیموں کا سخت ردعمل





ایتھنز: صحافی کو قتل کیے جانے کے مقام پر تفتیشی ماہرین شواہد اکٹھے کررہے ہیں

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں ایک معروف صحافی کو قتل کردیا گیا، جس پر ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز 2 حملہ آوروں نے اسٹار ٹی وی کے معتبر اور سینئر کرائم رپورٹر جیورجس کارائیواز کو ان کے گھر کے باہر اندھا دھند گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ پولیس کے مطابق صحافی کو جنوبی الیموز ضلع میں ان کے گھر کے باہر دوپہر 2 بجے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا میں وہیں رہتا ہوں اور اپنی کار پارک کررہا تھا۔ میں نے سوچا کوئی شخص بے ہوش ہوکر گر پڑا ہے۔ وہ منہ کے بل گرا ہوا تھااور اس کے ایک طرف خون بہ رہا تھا۔ پولیس کو جائے واردات سے گولیوں کے 17 خالی ملے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارائیواز کو بظاہر کوئی دھمکیاں نہیں ملی تھیں اور انہیں اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کسی کی قتل کیے جانے والوں کی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس واقعے سے ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت نے جیورجس کارائیواز کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ سرکاری ترجمان اریسٹوٹیلیا پیلونی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قتل نے ہم سب کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ یونان میں صحافیوں کی تنظیم ای ایس آئی ای اے کی صدر ماریا انٹونیاڈو نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اس طرح وہ صحافیوں کو خاموش کردیں گے تواب بھی 6099دوسرے (صحافی) موجود ہیں جو اس کی تفتیش کریں گے اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔

 









Add Comment

Click here to post a comment