Home » دبئی میٹرو، ٹرام، بس سروس کے نئے اوقات جاری –
حالات حاضرہ

دبئی میٹرو، ٹرام، بس سروس کے نئے اوقات جاری –

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ماہِ رمضان کے لیے اپنی سروسز کے نئے اوقات کا اعلان کر ‏دیا۔

میٹرو ‏

رمضان کے دوران ہفتے سے بدھ تک ریڈ لائن صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلے گی جب کہ ‏جمعرات کو صبح 5 بجے سے دوپہر ایک بجے اور جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے ایک بجے دن ‏تک چلے گی۔

میٹرو گرین لائن ہفتے سے بدھ تک صبح ساڑھے پانج بجے سے رات 12 بجے تک چلے گی، ‏جمعرات کے روز ساڑھے پانج سے ایک بجے تک جب کہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دن ایک ‏بجے تک سروس فراہم ہوگی۔

ٹرام

ماہ رمضان میں دبئی ٹرام کے ہفتے سے جمعرات تک اوقات کار صبح صبح 6 بجے سے رات ایک ‏بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک سروس فراہم ہوگی۔

پبلک بس

رمضان کے دوران دبئی کے تمام بڑے بس اسٹیشنز بشمول گولڈ سوق اسٹیشن سے پبلک بسیں صبح ‏‏4 بجکر 29 منٹ سے رات 12 بجکر 29 منٹ تک چلائی جائیں گی۔

الغوبیبہ اسٹیشن سے صبح 4 بجکر 16 منٹ سے دن ایک بجے تک، سب اسٹیشنز بشمول ستوا ‏اسٹیشن سے صبح 4بجکر 45 منٹ سے رات 11 بجے تک چلائی جائیں گی البتہ سی او 1 روٹ پر ‏تمام وقت ہی سروس مہیا کی جائے گی۔

پارکنگ

چارجز پارکنگ کی رمضان کے دوران ٹائمنگ ہفتہ تا جمعرات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اور ‏رات 8 بجے سے 12 بجے تک شب مقرر کی گئی ہے۔ ملٹی ٹرمینل چارج پارکنگ 24 گھنٹے دستیاب ‏رہے گی۔

فیری

فیری سروس (الغوبیبہ دبئی واٹر کینال – دبئی مرینا مال) تمام دن صبح 11.00 بجے اور شام 05:00 ‏بجے (صبح 11 بجے دبئی واٹر کینال پر سروس نہیں رکے گی)۔مرینا مال سے تمام دن سیاحوں کی خدمت پر سہ پہر 03:30 اور 08:00 بجے ہوگی۔

Comments