Home » بٹ کوائن مزید بلندی پر، قیمت 63 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی
حالات حاضرہ

بٹ کوائن مزید بلندی پر، قیمت 63 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی

منگل 13 اپریل 2021 20:28

بٹ کوائن کے حصص جلد ہی وال سٹریٹ پر لانچ کر دیے جائیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ 63 ہزار ڈالر سے بلند ہو گئی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی ایکسچینچ کوائن بیس وال سٹریٹ کے نیس ڈیک انڈیکس میں اس کے حصص لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کی دوپہر کو قیمت میں معمولی کمی کے بعد ورچوئل یونٹ نے 62 ہزار ڈالر سے زائد پر ٹریڈنگ کی۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سو 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک سوئس ماہر کے مطابق ’نیس ڈیک میں کوائن بیس کے لیے ایک اچھا آغاز روایتی مالیاتی ایونیو اور متبادل کرپٹو راستے کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔‘
سوئس ماہر نے مزید کہا کہ ’اسی طرح نیس ڈیک میں ایک کامیاب اضافہ روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے کا عمل بننا چاہیے۔‘
تاہم سٹاک مارکیٹس اس دوران مہنگائی کے خدشات سے دوچار ہیں۔
زیادہ پیداوار اور مہنگائی نے مارکیٹس کو اس چیز سے روشناس کروا دیا ہے جس کی اگلے کچھ مہینوں میں توقع ہے۔ عالمی معیشت گذشتہ سال کے بحران سے نکل رہی ہے اور ویکسینیشن نے لوگوں کو آہستہ آہستہ وبا سے پہلے کی اپنی عادات کی جانب لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس بات کے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ رواں سال قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ جو سینٹرل بنکوں کو مانیٹری پالیسیوں کو سخت کرنے پر مجبور کر دیں گی۔

واپس اوپر جائیں