Home » عجیب لوگ ہیں _ زبیر منصوری
حالات حاضرہ

عجیب لوگ ہیں _ زبیر منصوری

کہتے ہیں عمران، نواز اور زرداری سے بہتر ہے۔
او بھائی اسی لئے تو قوم نے مقبولیت دی سر پہ بٹھا کر کیا دکھایا؟ جو آئندہ بھی بھگتیں ؟سو جھوٹ بول چکا اس سے بہتر ہے قوم دو چار تلخ تجربوں سے گزرے اور ٹھیک جگہ جلدی پہنچے۔۔۔
پھر کہتے ہیں عدالتی نظام ایسا تباہ ملا عمران کو۔

او بھائی کیا یہ ہونی ہونی خراب ہوا ہے۔ جب کنٹینر پر دعوے کر رہے تھے تب پتہ نہیں تھا ؟ تب تو کہتے تھے نوے دن میں سب بدل دیں گے۔۔۔
پھر کہتے ہیں ملک پر قرضہ ادا کرنے کے لئے مزید قرضہ لیا ۔او بھائی پچھلے چیٹروں کے لئے بھی ممکن نہیں تھا کہ وہ قرض کا سود ادا نہ کرتے وہ بھی ادا کرتے رہے۔ تم نے ڈبل قرض لیا لگایا کہیں نہیں باقی سود تو وہ بھی دیتے تھے تم نے بھی دیا کیا فرق ؟
پھر کہتے ہیں مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔
او بھائی دنیا بھر کی ماہانہ آمدن بھی تو دیکھو اور اچھا یہ بتاو کہ چینی اور گندم کیوں ڈبل ہوئی یہ تو اپنی پیداوار ہے؟

پھر کہتے ہیں عمران ایماندار ہے ۔
او بھائی ہم نے اس کی ایمانداری کا تعویز بنانا ہے۔ اگر وہ پولس عدلیہ سرکاری محمکموں کی کرپشن کے ریٹ ڈبل کر گیا۔
پھر کہتے ہیں زرداری ہارس ٹریڈنگ کر رہا ہے۔
او بھائی سینٹ الیکشن میں تم نے کیا کیا تھا؟ لطیف آفریدی کے بقول صرف ایک رکن کو 75 کروڑ دئیے تھے۔
پھر کہتے ہو لوٹے ہیں ۔
اوبھائی تمہاری سرکار بنی ہی لوٹوں سے مل کر تب یہ ضمیر تھا اب لوٹا ہے؟
پھر کہتے ہیں عمران دل کا اچھا ہے ۔
او بھائی دل تک تو میں نہیں پہنچ سکتا نہ چیک کر سکتا ہوں۔ مگر اس کی زبان کو میں روز بھگتا ہوں وہ بدترین ہے۔

پھر کہتے ہیں۔۔۔۔۔!پھر کہتے ہیں۔۔۔پھر کہتے ہیں۔۔۔!
اور بھی بہت کچھ کہا جا سکتا ہے مگر میرے انصافی پیارو سچ تو یہ ہے کہ دلیل کوئی نہیں بس جوابی الزامات ہیں۔ آپ کے پاس اور اندھی عقیدت محبت اور ایسا سراب جس سے آپ نکل کر اپنا سپنا توڑنا نہیں چاہتے۔۔
ہم نے تم جیسے مخلص مگر دھوکہ کھاتے بھٹو اور الطاف کے پیروکار بھی دیکھے ہیں۔
بس دکھ اس بات کا ہے کہ وہ سب جب ٹوٹے تو پھر ریزہ ریزہ ہو گئے میں چاہتا ہوں اللہ تمہیں بچا لے۔۔خوش رہو۔۔!

Add Comment

Click here to post a comment